فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف پنجاب کے صدر سجاداحمد خاں نے عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیاگیا ہے،پاکستان کا پہلا ملازمین دوست،کسان دوست،صنعتکار دوست اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔




