بجٹ میں معاشی شرح نمو کا ہدف 4.4فیصد مقررکرنیکی تجویز

اسلام آباد (بیوروچیف) آئندہ مالی سال 2025-2026 کیلئے بجٹ میں معاشی شرح نمو کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں زرعی شعبے کا ہدف 4.8 فیصد ، صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.8 فیصد اور خدمات کے شعبے کا ہدف 4.3 فیصد رکھنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔نئے مالی سال کے معاشی اہداف کی تجاویز پہلے اے پی سی سی میں پیش کی جائیں گی، اے پی سی سی 26 مئی کو ہو گی جبکہ معاشی اہداف کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل سے لی جائیگی۔ واضح رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہوا ہے، رواں مالی سال کیلئے زرعی شعبے کی پیداوار کا ہدف 2 فیصد مقرر ہے۔دستاویز کے مطابق جاری مالی سال کیلئے صنعتی شعبے کا پیداواری ہدف 4.4 فیصد رکھا گیا جبکہ رواں مالی سال خدمات کے شعبے کا پیداواری ہدف 4.1فیصد مقرر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں