برآمدکنندگان پر 1فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم ہونیکا امکان

اسلام آباد (بیورو چیف)آئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ میں برآمدکنندگان پر 1فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق برآمدکنندگان پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے سے ایکسپورٹرز کو آئندہ بجٹ میں 60ارب روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم ہونے سے ایکسپورٹ کے ٹیکس ریفنڈ کے کلیمز ختم ہوجائیں گے، ایکسپورٹرز نے یہ درخواست کی تھی کہ ایڈوانس ٹیکس کی شرط کو ختم کیا جائے ۔ ایکسپورٹرز کے مطالبے پر آئندہ بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا پورا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں