فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لائل پور میوزیم فیصل آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے عجائب گھر میں ڈسپلے ساندل بار کلچر کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور خطے کی ثقافت کو خواب سراہا۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سی ایم جی او بی ای نے شہر کے وسیع دورے کے دوران فیصل آبادلائل پور میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ڈائریکٹر لائل پور میوزیم عمران رضا نے انہیں میوزیم آفیسرز کے ہمراہ خوش آمدید کہااورپھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ عمران رضا نے انہیں عجائب گھر میں ڈسپلے تاریخ و ثقافت کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے میوزیم میں ڈسپلے تاریخی ادوار اور ثقافتی نمونوں کے تحفظ کو دلچسپی سے دیکھاان کا کہنا تھا کہ لائل پور میوزیم اس متحرک خطے کی رنگین تاریخ اور ورثے کے بارے میں ایک قابل قدر بصیرت فراہم کرتا ہے یہ آنے والی نسلوں کے لئے ثقافتی تاریخ کو محفوظ کرنے کی اہمیت کا ثبوت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میوزیم میں موجوددس گیلریاں خطے کی قدیم وجدید تاریخ کو نہایت خوبصورتی اور تفصیل سے اجاگر کرتی ہیں۔




