کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ شہر میں بغیر سلنسر چلنے والے رکشوں نے اہلیانِ کمالیہ کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔ گلی، محلوں اور بازاروں میں ان رکشوں کے کان پھاڑ دینے والے شور نے نہ صرف ماحو ل کو آلودہ کر رکھا ہے بلکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی، مریضوں کے آرام اور طلبہ کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور تیز آواز کے ساتھ گزرنے کو معمول سمجھتے ہیں، جس سے بچوں اور بزرگوں میں ذہنی دبا بڑھ رہا ہے ۔ عوامی حلقوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالا ترہے ۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بغیر سلنسر رکشوں کے خلاف کریک ڈان کیا جائے تاکہ شہر میں سکونِ عامہ بحال ہو سکے ۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر متعلقہ اداروں نے ایکشن نہ لیا تو وہ اجتماعی طور پر اعلی حکام سے رجوع کریں گے ۔




