ہیوسٹن (شوبز نیوز) امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والے دسویں ہم ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں شوبز ستاروں نے اپنی شاندار پرفارمنسز سے محفل کو جگمگا دیا، اس موقع پر بلال عباس اور درِ فشاں سلیم نے بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ہم ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب امریکا کے شہر ہیوسٹن میں12 اکتوبر کو منعقد ہوئی، جس میں ہم ٹی وی نیٹ ورک پر نشر ہونے والے ڈراموں کے اداکاروں، ہدایت کاروں اور لکھاریوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔تقریب میں شوبز ستاروں کی شاندار پرفارمنسز نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔




