بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے بنیادی کارکن یوسف کامریڈ نے کہاہے کہ چیئر مین بلا ول بھٹو نو جوا نوں کے حقیقی نمائندہ اور جمہوریت کے محافظ ہیں آ پ کی توانا آواز انتہا پسندی اور معا شرتی افراتفری کے خلاف امید کی کرن ہے پاکستان کا آگ سے امن تک کا سفر شہدا کی قیمتی قربانیوں کا مرہون منت ہے – شہدا امن کے پیامبرہیں جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی امن پسند قوم ہے۔پاکستان او راس کے عوام امن کی اہمیت اور ضرورت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پاکستانی قوم سے زیادہ کسی اور نے امن کیلئے قربانیاں نہیں دیں – علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دینے کے بعد امن نصیب ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں