کمالیہ(نامہ نگار) رائے عمرحیات خاں منج نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائیگا اگر یونین کونسل کا الیکشن ہوا تو میں چیئرمین کا الیکشن لڑو ں گا اگر کونسلر کا آیا تو کونسلر کا لڑوں گا الیکشن انشااللہ ہر صورت لڑوں گا کمالیہ کے نوجوانوں سے بھی کہوں گا کہ وہ بھی بلدیاتی الیکشن میں بھرور حصہ لیں اگلا آنے والا دور نوجوانوں کا ہے اب بلدیاتی الیکشن میں نئے چہرے آنے چاہیں نوجوان ابھی سے بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کریں۔




