کوئٹہ (سپورٹس نیوز) بلوچستان میں پہلی بار بلائنڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلوں کا میلہ ہوا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 40 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔تین روزہ میلے میں شطرنج، گول بال، فٹ بال اور تیر اندازی کے مقابلے منعقد ہو ئے۔ منتظمین کے مطابق میلے کا انعقاد بصارت سے محروم کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا، جس میں ایک فلاحی تنظیم کا تعاون بھی حاصل ہے۔تاہم اس سلسلے میں انہیں کسی قسم کی سرکاری معاونت نہیں ملی۔




