بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش ٹرائلز کا انعقاد

قلات (سپورٹس نیوز) بلوچستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش اور فروغ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔قلات، مستونگ اور سوراب سے سیکڑوں نوجوان کھلاڑیوں نے کرکٹ ٹرائلز میں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔فوکل پرسن وحید مینگل کے مطابق پی سی بی کے دو روزہ ٹرائلز میں 100 سے زائد لڑکوں اور 12 کلبز کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔پی سی بی کے آفیشل کوچ محمد حسن کی نگرانی میں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں