بلوچنی پولیس نے اقدام قتل کا اشتہاری گرفتار کر لیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) پولیس تھانہ بلوچنی نے 4سال سے مطلوب اقدام قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بلوچنی عدیل مصطفی نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب و ملوث اشتہار ی ملزم منظور کو 4 سال بعد حراست میں لیکر پابند سلاسل کر دیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزم منظور نے 4 سال قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی عابدہ کو زخمی کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ بلوچنی میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا ایس ایچ او تھانہ بلوچنی عدیل مصطفی کا کہنا ہے کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں