ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں آرمی آفسران کے قتل عام میں بھارت اور حسینہ واجد کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔سن 2009 میں بنگلادیش رائفلز کی بغاوت کے تحقیقاتی کمیشن نے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2009میں بنگلا دیش رائفلز نے ڈھاکا میں آرمی افسران سمیت 74افراد کو قتل کیا۔ اس قتل عام کو حسینہ واجد اور بھارت دونوں کی حمایت حاصل تھی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت بنگلا دیش اور بنگلا دیشی فوج کو کمزور کرنا چاہتا تھا۔




