بوائلر پھٹنے سے فیڈمل میں آ گ لگ گئی

راولپنڈی (بیوروچیف) راولپنڈی میں روات کے قریب بوائلر پھٹنے سے فیڈ مل میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 2افراد جھلس گئے۔ زخمیوں کی شناخت 22سالہ عبدالرحیم اور 15 سالہ صدام کے نام سے ہوئی ہے،ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرآگ پر قابو پالیاجبکہ زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق بوائلر کی پائپ لائن میں زیادہ پریشر کی وجہ سے آگ لگی، ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122کی 2ایمبولینسوں، 4فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ایمرجنسی وہیکل سمیت 24 سے زائد رسیکیورز نے حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں