سمندری (بیورو چیف )پولیس تھانہ سٹی سمندری نے ایس ایس پی فیصل آباد کی ہدایت پر چھ سال قبل بوگس چیک دینے والے اشتہاری ملزم کوکاروائی کرتے ہوئے لاہور سے گرفتار کر لیا اے ایس آئی الطاف حسین نے ایس ایچ او رائے آفتاب وسیم کی ہدایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی اور ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا ملزم نے 6 سال قبل شہری کوبھاری رقم کی ادائیگی کیلئے چیک دیا تھا چیک بوگس نکلا اورمقررہ تاریخ پر کیش نہ ہوا اس دوران ملزم فرار ہو گیا مدعی مقدمہ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیاگیا۔




