گوجرہ(نامہ نگار)بوگس کال کر نے والے دو افرادکے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر414ج ب کے اللہ دتہ اورچک نمبر336ج ب کے شہباز عرف ولی نے پولیس ایمرجنسی نمبر15پر الگ الگ کالیں کیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھان بین کی تو مذکورہ کالیں بوگس ثابت ہو ئیں۔جس پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔




