مکو آنہ (نامہ نگار) جامعہ بیت الہدی بسم اللہ گارڈن نزدالشفاانٹرنیشنل ہسپتال جڑانوالہ روڈمیں سالانہ تقریب تکمیل قرآن و دستارفضیلت کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد مفتی حضرت مولانا اعجازخصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جوشخص قرآن پڑھے اور جو اس میں مذکور ہے اس پر عمل کرے توقیامت کے دن اس کے ماں باپ کو تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی دنیا کے گھروں میں چمکنے والے آفتاب کی روشنی سے اعلی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک حفظ کرنے اور اس کا عمل کرنے والے اپنے والدین کی مغفرت کا ذریعہ بنتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کی دستار بندی کی گئی۔




