5

بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،45سالہ شخص قتل،نوجوان زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے45سالہ شخص مارا گیا، ایک نوجوان شدید زخمی، تھانہ ساندل بار کے علاقہ چک نمبر36ج ب میں بچے کھیلتے ہوئے آپس میں الجھ پڑے جس بارے بات کرتے 45سالہ محسن،25سالہ حسنین کے ہمراہ ملک برادران ، مہر سلیم کے پاس گیا اور بچوں کی لڑائی کا شکوہ کرنے لگا اس دوران مہر سلیم نے پسٹل 30بور سے ان پر فائرنگ کر دی ۔ جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھاکہ45سالہ محسن راستے میں دم توڑ گیا، جبکہ حسنین کو زخمی حالت میں ایمرجنسی وارڈ الائیڈ ہسپتال داخل کروا یا گیا جہاں حالت تشویشناک ہے، پولیس حکام واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ کرنیوالے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں