کراچی (شوبز نیوز) کہا جاتا ہے کہ کب کس کی قسمت پلٹا کھا جائے، 21 سال بعد بگ باس 20 سے شہرت پانے والے قاضی توقیر کی قسمت بھی اچانک جاگ اٹھی، انھیں سلمان خان کے موسیقار ساجد خان نے 5 بلاک بسٹر گانے پیش کر دیے ہیں۔قاضی توقیر نے 2005میں گلوکاری کے ریئلٹی شو فیم گروکل میں اریجیت سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی، اب آخرکار ان کے ستارے روشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔قسمت دیکھیے کہ شکست کھانے والے اریجیت سنگھ تو آگے چل کر عالمی شہرت یافتہ گلوکار بن گئے، لیکن قاضی توقیر کو 21 سال تک گم نامی کی زندگی گزارنی پڑی۔اس وقت جب کہ قاضی بگ باس ٹوئنٹی میں لوگوں کے دل جیت رہے ہیں۔




