لاہور( شوبز نیوز)نامور ہدایتکار سید نور کی نئی فلم میں اداکار شان شاہد کے بھانجے عیسی ارسلان اور اداکارہ صائمہ نور اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ عیسی ارسلان دوسری مرتبہ سید نور کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سید نور نے کہا کہ فلم کی کہانی منفرد موضوع پر مبنی ہے،فلم کی تمام کاسٹ کا تعلق جنریشن زی سے ہے جبکہ فلم کے میوزک سمیت دیگر ذمہ داریاں بھی نئی نسل کو سونپی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی ریلیز میں جلد بازی کے بجائے معیار کو ترجیح دینی چاہیے۔ جب تک فلم کے نتائج سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوں گا اسے ریلیز نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی موسیقی معروف گلوکار انور رفیع کے صاحبزادے ترتیب دے رہے ہیں، جبکہ شاعری بخشی وزیر کے صاحبزادے نعیم وزیر کی ہے۔ سید نور نے کہا کہ کامیابی کے لیے موثر مارکیٹنگ بھی ضروری ہے۔




