ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ میں خوبصورتی بڑھانے اور بڑھتی عمر کے اثرات سے بچنے کے لیے کاسمیٹک سرجریز اور ظاہری حسن کے لیے مختلف علاج کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کئی اداکار اپنی ظاہری شکل بہتر بنانے کے لیے سرجری، ہونٹوں کے انجیکشن، بوٹوکس اور دیگر طریقہ علاج کروانے کا اعتراف کر چکے ہیں۔بھارتی ایستھیٹک پلاسٹک سرجن ڈاکٹر آکانکشا اگروال نے انکشاف کیا ہے کہ میرے پاس اکثر اوقات فنکار یہ سمجھے بغیر علاج کروانے پہنچ جاتے ہیں کہ انہیں کس طریقہ علاج کی ضرورت ہے۔انہوں نے بالی ووڈ کے 10 ایسے فنکاروں سے متعلق بات کی ہے جنہوں نے ظاہری خوبصورتی بڑھانے کے لیے ایستھیٹک خدمات حاصل کیں اور ان کا عوامی سطح پر اعتراف بھی کیا۔بھارتی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اپنا چہرہ خوبصوت بنانے کے لیے پریانکا چوپڑا نے بھی پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا ہے۔




