فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ بھارت کی عوام نریندرمودی کی دہشتگردانہ سوچ سے باہر نکلے اور نریندرمودی کو معرکہ حق میں شکست نے ذہنی مفلوج کر دیا ہے آجکل بھکی بھکی باتیں کر کے اپنی عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔ مودی انتخابات جیتنے کیلئے دوارب انسانوں کے درمیا ن تنازعہ پیدا کرنا چاہتا ہے اسی مقصد کیلئے وہ پاکستان کو دھمکیاں بھی دے رہا ہے مگر جب بھی ضرورت ہوئی تو پاکستان اپنے دفاع میں جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا پوری پاکستانی قوم اپنی پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسلح جدو جہد حرام ہے اور ہماری پاک فوج جہاد کر رہی ہے۔




