نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ایم ایس دھونی کرکٹ میدان چھوڑنے کے بعد اب پائلٹ بن گئے ہیں۔ایم ایس دھونی بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں، جنہوں نے اپنی زیر قیادت انڈیا کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی جتوائے۔




