فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بھارت نے پانی روکا تو اعلان جنگ تصور کریں گے ،ہماری اعلی سیاسی و عسکری قیادت عوام پاکستان کو معاشی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرے صرف زبانی کلامی دعوان سے کام نہیں چلے گا ، عالم اسلام کو پیپلز پارٹی کی جانب سے عید الاضحی کی خوشیاں اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی مبارک ہو، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ ،جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق ،سینئر نائب صدر وسابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ ، ڈویژنل وڈسٹرکٹ میڈیا کواڈینیٹر محمد طاہر شیخ،نائب صدور ماسٹر اشفاق احمدچوہدری صادق علی جٹ چوہدری نجف ضیاء ورائچ نے اپنے پیغام میں کیا پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ آج ملک انتہائی نازک حالات میں گزر رہا ہے ، ،قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔




