ساہیوال(بیورو چیف)مویشی منڈیوں میں معصوم جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک، بھینسو ں اور گائیوں کے نومولود بچوں کی خرید و فروخت معمول بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق مختلف مویشی منڈیوں میں چند دن کے ننھے بھینس اور گائے کے بچے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ ایک تجربہ کار شخص نے بتایا کہ یہ بچے عموما پیدا ہونے کے چند دن بعد ہی ماؤں سے الگ کر دیے جاتے ہیں تا کہ بھینسوں کا دودھ فروخت کیا جا سکے۔ ان معصوم جانوروں کو بعد ازاں دیہی یا پسماندہ علاقوں کے لوگوں یا قصائیوں کو کم داموں میں فروخت کر دیا جاتا ہے، جو انہیں گوشت میں شامل کر کے بیچ دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 99 فیصد سے زائد ایسے بچے ماؤں سے جدائی اور کمزور جسمانی حالت کے باعث کچھ ہی دنوں میں مر جاتے ہیں۔




