بیرسٹر گوہر کو سائیڈ لائن کر دیا گیا صحافی کا سلمان اکرم سے سوال

راولپنڈی (بیورو چیف)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کرنے سے متعلق صحافی نے سلمان اکرم راجا سے سوال پوچھ لیا ۔ صحافی نے استفسار کیا کہ بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کردیا گیا، نیا چیئرمین کون ہوگا؟اس پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پارٹی چیئرمین صرف بانی پی ٹی آئی ہیں اور کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو الیکشن کمیشن کا رویہ ہے، وہ جبر کے ضابطے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں