بیرون ملک یا گھر بیٹھ کر تنخواہیں لینے کا انکشاف

لاہور (بیوروچیف) درجنوں اساتذہ کا بیرون ملک یا گھر بیٹھ کر تنخواہیں لینے کا انکشاف۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری امتیاز اعوان کا نوٹس25اساتذہ کو مسلسل غیر حا ضری پر نوکری سے برخاست کردیا.چار اساتذہ کو بھاری جرمانہ عائد ،ایک کو وارننگ جاری کی گئی، سعدیہ مشتاق کا ایک سالہ ،فہد شہزاد کا 5 سالہ انکریمنٹ روک لیا گیا۔محمد اشرف ، محمداجمل، محمدا نور اور شوکت علی کو سینشور کردیا گیا, 8اساتذہ کو انکوائری کے بعد نوکری کرنے کا موقع فراہم کردیا گیا۔لاہور میں مسلسل غیر حاضری پر 44اساتذہ کیلئے انکوائری کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں