چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں بیوٹیفکیشن اور عوامی فلاحی منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول، سی او ایم سی محمد فیاض اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ فرنیچر بازار، لائبریری پارک، سرگودھا روڈ اور جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن، بہتری و بحالی کے جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹف ٹائلز کی تنصیب، گرین بیلٹس کی تیاری اور دکانوں کے باہر یکساں ڈیزائننگ کا جائزہ لیتے ہوئے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کی تکمیل سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آئے گا۔ افسران نے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔




