ایران سے ایل پی جی کی ترسیل عارضی بحال

کراچی(بیورو چیف) ایران سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی ترسیل عارضی طور پر بحال ہونے کے بعد ملک میں اس کی قیمت میں گزشتہ دو روز کے دوران 30 سے 40 روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ آئندہ دو سے تین روز میں مزید 30 روپے فی کلو کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے سپلائی مستقل بنیادوں پر بحال نہ ہوئی تو موسم سرما میں گیس کی قلت شدت اختیار کرسکتی ہے اور قیمت ایک ہزار روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایاکہ ایران سے ایل پی جی کی ترسیل عارضی طور پر بحال ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں