راولپنڈی(سپورٹس نیوز) پاکستان کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے کہا ہے کہ بیٹنگ اچھی نہیں ہو رہی مگر کوشش جاری ہے۔راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ نے کنڈیشنز کے مطابق بالنگ کی، ہمارے بیٹرز جنوبی افریقہ کی بالنگ کا اچھا مقابلہ نہیں کر سکے۔




