ممبئی (شوبز نیوز)بولی وڈ ولن رجت بیدی نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی ویرا پریشان ہیں کہ انہیں بولی وڈ بے بو کرینہ کپور جیسا قرار دیا جا رہا ہے۔رجب بیدی نے طویل عرصے بعد باسٹرڈ آف بولی وڈ کے ذریعے اسکرین پر واپسی کی ہے اور حال ہی میں وہ بیٹی، بیٹے اور اہلیہ کے ہمراہ مذکورہ سیریز کی اسکریننگ میں شریک ہوئے تھے۔اپنی ویب سیریز کی اسکریننگ میں اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کرنے کے بعد ان کی بیٹی ویرا کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیںویرا بیدی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے کچھ صارفین نے انہیں کرینہ کپور سے بھی زیادہ حسین اور دلکش قرار دیا تھا۔




