تاجروں نے انتظامیہ کو کبھی مایوس نہیں کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئر مین محمد امین بٹ’ صدر چوہدری محمد ارشد’ سینئر نائب صدر چوہدری بہادر علی اور دیگر قیادت نے جشن آزادی کے موقع پر آٹھ بازاروں میں قومی یکجہتی اور امن و امان کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں وہ یقینا قابل تحسین ہیں’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کی سینئر قیادت سے ملاقات کے دوران کیا’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے غیور تاجر رہنمائوں نے انتظامیہ کو کبھی مایوس نہیں کیا اور تمام تہواروں پر انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا ہے جس کیلئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ صدر چوہدری محمد ارشد’ سینئر نائب صدر چوہدری بہادر علی نے ڈویژنل کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ اور دیگر نتظامی افسران کو جشن آزادی پر بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے شہر بھر میں کوئی ناخوشگوار واقع نہیں ہوا’ تاجر رہنمائوں نے کہا کہ عام آدمی کا ڈویژنل کمشنر سے ملنا خواب تھا مگر یہ خواب آپ نے حقیقت کر دکھایا ہے’ ہر شخص کی آپ تک رسائی انتہائی آسان ہے’ ہم آپ کے حسن اخلاق اور پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آپ اپنی تعیناتی کے دوران تاجروں کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائیں گے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں گے’ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کسی کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے’ ہم بھی آپ کی طرح عوامی خدمت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں