جڑانوالہ(نامہ نگار) انجمن آڑھتاںغلہ منڈی کا صدر بار ایسوسی ایشن رائے محمد قذافی خاں کھرل ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ ، تفصیلات کے مطابق صدر انجمن آڑھتاں غلہ منڈی چوہدری جاوید جٹ،نائب صدر رانا رئیس احمد،جنرل سیکرٹری ملک سراج الدین اور سینئر ایگزیکٹو ممبر میاں خلیل سمیت انجمن آڑھتان غلہ منڈی کے دیگر عہدیداران و آڑھتی حضرات جن میں حاجی غلام مرتضی،سجاد انور راہی حاجی خادم حسین،شاہد نذیر،شیخ توصیف اور چوہدری حامد شامل ہیں، نے صدر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ رائے محمد قذافی خان کھرل ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا،تقریب میں سینئر وکلا اور سابق صدور بار تنویر اختر چوہدری،ملک خضرحیات کھوکھر،رانا انیس الرحمن،چوہدری شکور احمد گجر، اظہر خان بلوچ، سینئر وکلا رائے محمد قاسم کلیار، سجاد حسین قادری،چوہدری محمد حامد،ملک ملازم حسین، رانا شعیب شفقت، ملک یاسر اکرم،رائے محمد ارسلان، تجمل رزاق بلوچ،ملک وقاص،رائے آفتاب،نعیم وسیر،رانا عمیر افضل، رائے عرفان کھرل، رانا کونین فضل اور رانا اسد ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔اس موقع پر وکلا برادری نے انجمن آڑھتان غلہ منڈی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وہ تاجران کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لئے اپنا موثر و فعال کردار ادا کریں گے۔ غلہ منڈی جڑانوالہ کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے۔




