فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجروں کے مفادات کا تحفظ ہماری ترجیحات ہیں’سپریم انجمن تاجران شہر بھر کے تاجروں کی مضبوط آواز ہے’ تاجروں کے حقوق کی رکھوالی کیلئے ہم ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے’ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین میاں عبدالمنان نے صدر حاجی اسلم بھلی کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی کی تقریب کے شرکاء سے کیا’ تقریب میں سپریم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ غلہ منڈی کے سابق صدر میاں آصف اسلم’ چیمبر کے سینئر وائس چیئرمین شیخ قیصر شمس گچھا’سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر ارشد’ نائب صدر رانا محمد سکندراعظم خاں’ منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد’ چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ ملک اقبال’ شیخ فاضل’ مرزا اعجاز بیگ’ شیخ قیصر سیٹھی’ افغان چوک کے صدر عبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری مرزا محمد اعظم’ خالد پرویز کے علاوہ شہربھر کے تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی’ میاں عبدالمنان نے کہا کہ اس وقت شہر بھر کا تاجر طبقہ جس پریشانی میں مبتلا ہے ہماری اولین کوشش ہے کہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل بیٹھ کر کوئی بہتر نتیجے پر پہنچا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو تقویت مل سکے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان و صدر سپریم انجمن تاجران حاجی اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج نے کہا کہ انکروچمنٹ کی آڑ میں شہر کے تاجروں کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے’ کاروباری سرگرمیاں عروج پر لانے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت تاجر دوست پالیسیاں مرتب کرے’تاجروں کو ریلیف دیئے بغیر ملکی معیشت میں ترقی اور استحکام پیدا نہیں ہوگا ‘ تجارت اور کاروبار پر ٹیکسوں اور سرچارجز کا بوجھ بہت زیادہ ہے جن میں انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس، سپر ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، نیلم جہلم سرچارج، فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج، گیس انفراسٹرکچر وغیرہ شامل ہیں اتنے زیادہ ٹیکسوں اور سرچارجز سے نہ صرف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ چھوٹے تاجروں، پرچون فروشوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا ہے’ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری وطن عزیز کی معیشت کے استحکام ‘ ملکی تعمیر وترقی کیلئے کوشاں ہے’ تاجر طبقہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے’ سپریم انجمن تاجران کی ہر ممکن مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے’ انہوں نے کہا کہ سپریم انجمن تاجران نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی رکھوالی کی ہے’ تاجروں پر جب بھی مشکل وقت آیا ہم نے تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی’ تقریب سے وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ غلہ منڈی کے سابق صدر میاں آصف اسلم’ چیمبر کے سینئر وائس چیئرمین شیخ قیصر شمس گچھا’سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر ارشد’ نائب صدر رانا محمد سکندراعظم خاں’ منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد’ چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ نے بھی خطاب کیا اوروفاقی اور صوبائی حکومت پر زور دیا کہ تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کرنے کی بجائے انہیں ریلیف پہنچایا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔




