فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ارشد مارکیٹ جھنگ بازار کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا’ مہمانان خصوصی ایم پی اے رانا احمد شہریار خاں چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب’ صدر یوتھ ونگ پنجاب اور سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے نومنتخب صدر حاجی عبدالرحمن عرف بابا مانا’ چیئرمین ملک بلال’ وائس چیئرمین حاجی فاروق بوٹا’ گروپ لیڈر چاچا یوسف ناگاں والے’ نائب صدور شیخ کاشف’ ملک عطائ’ باقر محمود’ میاں عمران’ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عامر بغدادی’ سیکرٹری نشرواشاعت حاجی احسان جیلانی و دیگر عہدیداروں سے حلف لیا’ تقریب کے دیگر مہمانان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں طارق محمود’ سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) میاں ضیاء الرحمن’ صدر جھنگ بازار بائو محسن خالد’ سابق چیئرمین حاجی عتیق احمد انصاری’ صدر حرم کلاتھ مارکیٹ شیخ ارسلان اچھی’ صدر کچہری بازار چوہدری خالد جٹ’ میاں ضیاء الحق ساجد ایڈووکیٹ’ اکبر انصاری موجود تھے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رانا احمد شہریار خاں ایم پی اے نے کہا کہ پنجاب حکومت تاجروں کی خوشحالی اور بہتری کیلئے دن رات کام کر رہی ہے’ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں’ ارشد مارکیٹ کے جو بھی مسائل ہیں انہیں نومنتخب کابینہ کے مشاورت سے فوری حل کریں گے’ انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ‘ تاجر طبقہ پریشان نہ ہو ہم ان کی رہنمائی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے میدان میں آ چکے ہیں’ اس موقع پر انہوں نے ارشد مارکیٹ میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر کو خبردار کیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں اور نئی منتخب کابینہ کے ساتھ مل کر ارشد مارکیٹ کے مسائل حل کروائیں ورنہ انہیںسخت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے’ مہمانان خصوصی رانا احمد شہریار خاں ایم پی اے اور سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے نئی منتخب کابینہ سے کہا کہ آپ خود کو تنہا مت سمجھیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں’ آپ کی تمام تر توجہ ارشد مارکیٹ کے مسائل کے حل کی طرف ہونی چاہئے’ انشاء اللہ جو تاجروں کی خدمت کرے گا وہی تاجروں کا حقیقی لیڈر ہو گا’ آنے والا وقت تاجروں کیلئے خوشخبریاں لائے گا’تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں طارق محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ ارشد مارکیٹ کی نئی کابینہ کیلئے میری خدمات چوبیس گھنٹے حاضر ہیں’ کسی بھی قسم کی قانونی مشاورت کیلئے میرے پاس آئیں’ انشاء اللہ آپ کی دادرسی ہو گی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد مارکیٹ کے نومنتخب صدر حاجی عبدالرحمن عرف بابا مانا نے کہا کہ ہم تاجروں کی خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیں’ تاجروں کے مسائل حل کر کے دل کو سکون ملتا ہے’ ہم ارشد مارکیٹ کے تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور یہاں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کریں گے’ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کی مشاورت سے معاملات چلا رہے ہیں آئندہ بھی ہمارے ہر کام میں ان کی مشاورت ضروری ہو گی کیونکہ امین بٹ پر فیصل آباد کے آٹھ بازاروں کے تاجروں کو اعتماد ہے۔




