بلڈنگز بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوںنے میونسپل کارپوریشن اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو نقشہ جات کی منظوری کے حوالے سے مشترکہ طور پر پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ بلڈنگز بائی لاز پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،کوئی عمارت بغیر نقشہ منظوری تعمیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے آمدنی میں اضافہ اور اخراجات میں 30 فیصد کمی لانے کی تاکید کی۔کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام کسی بھی ایونٹ کے آغاز سے پہلے مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائیں۔انہوں نے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے میونسپل آفیسر ریگولیشن،اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور پیرا فورس کو مشترکہ آپریشن کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی جگہ دوبارہ تجاوزات قائم نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے پارکنگ پلازوں کے قیام،روڈ کٹس پر سنجیدہ لائحہ عمل وضع کرنے اور ڈویلپمنٹ سکیموں کو تیزی سے مکمل کرنے کا ہدف بھی تفویض کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں