تجارتی خسارمعیشت کیلئے زہر قاتل

لاہور (بیورو چیف)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بڑھتے ہوئے تجارتی خسار ے اور بیلنس آف پے منٹ میں عدم توازن پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ماہ ستمبر کے دوران 4ارب 39کروڑ ڈالر کا خسارہ معاشی محاذ پر ناکامی اور لمحہ فکریہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے سے زرمبادلہ پر دبا کم ہوگا فنانشل مینجمنٹ بہتر کرنے اور فوری اقدامات بروئے کار لانے کی فوری ضرورت ہے ورنہ بے روزگاری اور مہنگائی کا نیا سونامی آئے گا۔ جولائی تا ستمبر اشیا کی تجارتی خسارہ 21.1فیصد بڑھ کر 9ارب 33کروڑ ڈالر تک رپورٹ ہو رہا ہے جو خطرناک ہے۔ درآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں ہوشربا کمی بیڈ گورننس اور فنانشل مس مینجمنٹ ہے۔چوہدری سرور نے کہا کہ پیداواری شعبے کی مشکلات دور کرنے اور پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھائے بغیر معیشت بہتر نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں