سوئس حکومت کے تعاون کی ضرورت

لاہور ( بیورو چیف)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قدرتی آفات کا سامنا ہے، کلائیمنٹ چینج سے نمٹنے کے لئے سوئس حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے،سوئس کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پردل سے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں سوئیزرلینڈ کے سفیر سٹیفن رے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اسامہ قیصر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت موسمیاتی تبدیلی، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ پاکستان سوئیزر لینڈ کے ساتھ تعلقات اور سماجی معاشی ترقی میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب اور فصلوں کو نقصانات جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں