اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر سے اضافی سود ادا کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو منصوبوں کی تاخیر سے تکمیل پررپورٹ پیش کی گئی ہے۔ گزشتہ 10سال میں پاکستان غیرملکی فنڈنگ سے کوئی منصوبہ بھی بروقت مکمل نہ کرسکا۔ پاکستان گزشتہ 10سال سے ترقیاتی منصوبوں پر0.25فیصد اضافی چارجز ادا کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکی وجوہات کے خاتمے کیلئے ورکنگ گروپس تشکیل دیئے، ورکنگ گروپس میں وزیراقتصادی امورا حد چیمہ،وزیرقانون اعظم تارڑنے بھی معاونت کی ۔ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکی بڑی وجہ زمین کے حصول میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر مالیاتی ادارے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔غیرملکی مالیاتی ادارے پرا جیکٹ ڈائریکٹرز کی بار بار تبدیلی پر بھی مطمئن نہیں ہیں، چند پراجیکٹس میں ایک ایک منصوبے پر ایک سال میں4بارڈائریکٹرزتبدیل ہوتے رہے ہیں۔




