وفاقی اردو یونیورسٹی میں اوپن میرٹ داخلہ میں توسیع

کراچی (بیوروچیف) کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی میں اوپن میرٹ داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، آخری تاریخ 30نومبر مقرر کردی ہے، وفاقی اردو یونیورسٹی کے صبح و شام کے اوپن میرٹ پروگرامز میں داخلوں کی تاریخ بڑھا دی گئی۔اوپن میرٹ پروگرامز میں داخلے کے خوا ہشمند طلبا30نومبر تک درخواستیں جمع کراسکیں گے، فارمیسی، بی بی اے، کمپیوٹر سائنس، سائبر سکیورٹی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس داخلہ ٹیسٹ 24نومبر کو ہو نگے ، کراچی ای ایم بی اے ویک اینڈ پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ بھی 24نومبر کو منعقد ہوگا،داخلہ ٹیسٹ 24نومبر کو دوپہر 2بجے گلشن اقبال کیمپس میں ہوگا۔، ڈائریکٹر داخلہ ڈاکٹر کوثر یاسمین کے مطابق امیدوار جامعہ کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ کرکے پرنٹ ساتھ لائیں، رول نمبر سلپ دستیاب نہ ہونے پر پراسیسنگ فیس کی بینک رسید ساتھ لانا لازمی قرار دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں