ترقیاتی منصوبوں کی موثر تکمیل کیلئے ”سمارٹ ایگزیکیوشن پلان ”تشکیل

لاہور (بیوروچیف) ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار اور مثر تکمیل کے لیے “اسمارٹ ایگزیکیوشن پلان” تشکیل دے دیا گیا ہے، سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ہے پلان کے تحت تمام اضلاع کے سیوریج نظام کے تعمیراتی پراجیکٹس میں درجہ بندی کی گئی،ترقیاتی کاموں کوموسٹ کریٹیکل،کریٹیکل اورلیس کر یٹیکل کیٹیگریوں میں تقسیم کیاگیا۔ ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع کی واسا ایجنسیوں کے ایم ڈیزکی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،ایم ڈیزنے اپنے اضلاع کے مجوزہ سیوریج نظام کی تعمیروبحالی بارے پلان پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں