ترکھانی پولیس نے سوتیلی ماں کو قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا

سمندری(بیورو چیف )تھانہ ترکھانی پولیس نے سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے نافرمان بیٹے کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا تھانہ ترکھانی کے گائوں چک نمبر529گ ب میں ملزم شہباز نے چار روز قبل معمولی گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے سوتیلی ماں رمضانہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور فرار ہو گیا پو لیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور اس دوران ایس ایچ او علمدار حسین نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہبازکو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں