بہاولنگر(نامہ نگار) شہر فرید کے قریب معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ تیزاب پھینکنے سے خاتون کا چہرہ اور گردن متاثر ہوئی ہے، خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، طبی امداد کے بعد برن یونٹ ملتان شفٹ کیا جائے گا، متاثرہ 30سالہ خاتون کی سمیرا بی بی کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔




