تلخ کلامی پر مسلح افراد کی فائرنگ،2بھائی لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو لہولہان کر دیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 276 ج ب میں بچوں کی لڑائی پر علی رضا اور عبداﷲ کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی’ معاملہ شدت اختیار کرنے پر علی رضا نے فائرنگ کر دی۔ عبداﷲ اور اس کے بھائی معیز کی ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے’ ملزم علی رضا اور اس کے ساتھی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بعدازاں مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں