ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت شہری سہولیات میں بہتری کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے اربن سیوریج منصوبے کے جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت، معیارِ تعمیر اور تکمیل کے شیڈول سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عمر میلہ نے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور تمام مراحل اعلی معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔




