تمام ڈیمز بھر گئے،قابل استعمال پانی کا ذخیرہ1کروڑ32لاکھ ایکڑ فٹ ہوگیا

اسلام آباد(بیورو چیف)ملک کے تمام بڑے ڈیمز تقریبا بھر گئے،قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1کروڑ 32 لاکھ 42 ہزار ایکٹر فٹ ہو گیا۔واپڈا نے دریائوں،آبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال سے متعلق ڈیٹا جاری کردیا،واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ ، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزا ر ایکڑ فٹ ہے،منگلا ڈیم بھی پانی کی سطح 1241 اعشاریہ ایک فٹ،چشمہ بیراج میں اس وقت پانی کی سطح 649 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔دریائے سندھ میں پانی کی آمد 69 ہزار چھ سو کیوسک اور اخراج 69 ہزار دو کیوسک ہے،جبکہ دریائے جہلم میں پانی کی آمد 9 ہزار کیوسک اورچشمہ بیراج میں پانی کی آمد 97 ہزار کیوسک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں