سرگودہا (بیورو چیف)کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان نے سموگ کے پیشِ نظر گاڑیوں کی انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن اسٹیشن (VICs) کا دورہ کیا۔ انہوں نے گاڑیوں کی فٹنس کے جاری عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کی انسپکشن کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ سموگ کے تدارک کے لیے یہ ضروری ہے کہ تمام گاڑیاں فٹنس چیک کے بعد ہی سڑکوں پر آئیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ناقص گاڑیوں کیخلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے کمشنر کو گاڑیوں کی انسپکشن کے طریقہ کار اور جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔




