ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کارکردگی اور لوڈ ایکسل مینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ اوور لوڈنگ سڑکوں کی تباہی اور حادثات کا بڑا سبب ہے، جس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے وزن چیکنگ مراکز پر جانچ کے عمل کو مزید موثر بنانے اور گاڑیوں میں حفاظتی اقدامات لازمی قرار دینے کی ہدایت کی۔




