تنخواہوں میں ازخود اضافے پر نیپرا کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں ازخود اضافے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔رانا محمود الحسن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں ازخود اضافے پر نیپرا کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔چیئرمین نیپرا اور نیپرا ممبران نے ازخود تنخواہوں میں تقریبا 3گنا اضافہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیلیے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے لیکن نیپرا اتھارٹی نے بغیر کسی منطوری کے تنخواہوں میں 20سے 22لاکھ روپے تک اضافہ کیا۔سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کے مطابق نیپرا سے تنخواہوں میں اضافے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے وضاحت طلب کی گئی ہے۔سیکرٹری کابینہ کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 8کی خلاف ورزی ہے، نیپرا کو تحریری طور پر وضاحت دینا ہوگی کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟سیکرٹری کابینہ نے کہا کہ تمام ریگولیٹری ادارے وزیراعظم یا کابینہ کے ماتحت آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں