فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہا ہے کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کیا اثرات واضح دکھائی دے رہے ہیں ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعدتجارتی سرگرمیوں کی شروعات ہوچکی ہے اب توقع ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی ۔ مقامی اوربین الاقوامی مشکلا ت کے باوجود مرکزاور پنجا ب حکومت نے عوام کی ہر سطح پر مشکلات کم کرنے اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ انکاکہناتھاکہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.69فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی سالانہ شرح 12.16فیصد پر آ گئی۔




