تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان روابط کو مزید بڑھایا جائیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھائی لینڈ او ر پاکستا ن کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان قریبی روابط کو مزید بڑھایا جائے گا۔ یہ بات کراچی میں تھائی لینڈ کے قونصل جنرل مسٹر سورا شیٹے بونٹینند نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ کی قیاد ت میں ملنے وا لے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی حکومتیں مجوزہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت معاشی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون کو بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت میں فیصل آباد کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اس میں مزید اضافہ کیلئے قابل عمل اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں